ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں تیز رفتار کار کی راہ گیر کو ٹکر؛ راہگیر کی موقع پر موت

بھٹکل میں تیز رفتار کار کی راہ گیر کو ٹکر؛ راہگیر کی موقع پر موت

Wed, 01 May 2019 00:22:45    S.O. News Service

بھٹکل 30/اپریل (ایس او نیوز) یہاں موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے پر  ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے  راہ  گیر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی  جس کی شناخت  منجپا نارائن نائک (63)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ موگلی ہونڈا کے رہنے والے منجپا نائک  دکان سے اپنے مکان جارہے تھے اور  نیشنل ہائی وے کو  کراس کررہے تھے کہ اس دوران  تیز رفتار کار کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق تویرا کار  مینگلور ائرپورٹ سے واپس بھٹکل آرہی تھی۔ منگل رات قریب 11:30 بجے حادثہ پیش آیا۔

نعش  پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: